گوگل کا نیا اے آئی ٹول متعارف، جو انٹرنیٹ کے استعمال کو بدل دے گا

0
8

گوگل کا نیا اے آئی ٹول متعارف، جو انٹرنیٹ کے استعمال کو بدل دے گا۔ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بالآخر اپنا خفیہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول دنیا کے سامنے پیش کر دیا۔
یہ ٹول ویب پر نیویگیٹ کرنے کیلئے صارف کی طرح براؤزور کا کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔پروجیکٹ مرینر (جس کو کمپنی کے اندر پہلے پروجیکٹ جاروس کے نام سے جانا جاتا تھا) ویب براؤزنگ کی 34 سالہ تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہو سکتی ہے۔
یہ اپ ڈیٹ ٹیک جائنٹ کے ایک آفاقی اے آئی اسسٹنٹ بنانے کے مشن کا ایک حصہ ہو سکتی ہے، جو صارفین کے روز مرہ کے کام کرسکتا ہوگا۔پرجیکٹ مرینر (جو ابھی بھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے) ۔
گوگل کروم ویب براؤزر میں بطور تجرباتی ایکسٹینشن کے پیش کیا گیا ہے۔ یہ ٹول کمپنی کے جیمنائی اے آئی کو استعمال کرتا ہے، تاکہ مطلوبہ امور انجام دینے کیلئے صارف کی سکرین پر موجود معلومات کو سمجھ سکے۔پکسلز، امیجز، ٹیکسٹ اور ویب فارمز کا تجزیہ کرتے ہوئے یہ اے آئی ٹول مطلوبہ جگہوں پر ٹائپ یا کلک کر کے امور کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a reply