طلبا کیلئے خوشخبری :موسم ِ سرما میں سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی

0
12

سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،موسم ِ سرما میں سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کردی گئی۔
محکمہ تعلیم پنجاب نےیو نیفارم پالیسی میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔جس کے مطابق صوبےکے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کےطلبا اب کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر،کوٹ، جرابیں اور جوتے پہن سکتے ہیں۔
یونیفارم پالیسی میں نرمی کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر فوری طور پر ہوگا۔آج سے طالبعلم کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر، کوٹ، جرابیں اورجوتے پہن سکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیفارم پالیسی کا اطلاق 28 فروری 2025 تک ہوگا۔سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کا مقصد طلبا کو سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم اقدام ہے، تاکہ طلبا سکول یونیفارم مکمل نہ ہونے کی صورت میں چھٹیاں نہ کریں اور ان کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔
اساتذہ کے مطابق محکمہ تعلیم کے اس احسن اقدام سے تعلیم کو فروغ ملے گا۔

Leave a reply