عدالت کاسابق ڈی جی نیب کیخلاف انکوائری بارےبڑاحکم

0
5

عدالت نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کےخلاف انکوائری پر تادیبی کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی ،نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ اور پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئےجبکہ درخواست گزار سابق ڈی جی کی جانب سے وکیل عبد الرحیم بھٹی عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے نیب کو درخواست گزار کو پیراوائز کومنٹس کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
عدالت نےنیب سےاستفسارکیاکہ کیا آپ نے انکوائری شروع کی ہے؟جس کےجواب میں پراسیکیوٹر جنرل نیب نےکہاکہ سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف انکوائری شروع ہوچکی ہے، درخواست گزار نیب میں ڈیپوٹیشن پر آئے تھے اور پھر نیب میں مستقل ملازمت اختیار کرلی۔ نیب میں ملازمت اختیار کرتے ہوئے درخواست گزار کا تجربہ ناکافی تھا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نےکہاکہ نیب کو ابھی خیال آیا کہ انکا تجربہ نہیں تھا۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب  نےکہاکہ ہمیں اب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے گائیڈ لائینز ملیں ہیں،ہم خودمختار ادارہ ہے مگر ہم وزارت انصاف و قانون کا ذیلی ادارہ ہے۔
عدالت نےوفاقی حکومت کو بھی جواب جمع کرنے کی ہدایت کی۔
وکیل درخواست گزار نےکہاکہ جو نیب نے عدالت کو جمع کرایا وہ مجھے بھی فراہم کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 29 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔

Leave a reply