ہم قانون سازہیں،قانون کوبطورکھلواڑ نہیں بننےدیں گے،مولانافضل الرحمان

سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکاہے،گزٹ نوٹیفکیشن کیوں نہیں جاری کیاجارہاہے۔ہم قانون سازہیں،قانون کوبطورکھلواڑ نہیں بننےدیں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےسربراہ جمعیت علمااسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ تمام جماعتیں26ویں ترمیم پرآن بورڈتھیں،پارلیمنٹ کےدونوں ایوانوں نے 26ویں ترمیم پاس کی،سیاست میں مذاکرات ہوتے ہیں ،فریق ایک دوسرےکوسمجھاتےہیں،2004میں حکومت اوردینی مدارس میں مذاکرات ہوئے،حکومت نےمدارس کےحوالےسے3سوالات اٹھائے تھے ۔تیسراسوال تھادینی مدارس کاتنظیمی ڈھانچہ کیاہوگا،تینوں سوالات پرمذاکرات کےبعدحکومت مطمئن ہوگئی تھی۔
مولانافضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ مدارس رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکاہے،ایوان کی نمائندگی پرہمیں تحفظات ضرورہیں،لیکن یہ ایوان ساتھ ساتھ پارلیمانی ذمہ داریاں بھی نبھارہاہے،وزیراعظم کوکہایہ الجھاہوامسئلہ ہےاسےٹھیک کریں،بل ایکٹ بن چکاہے،گزٹ نوٹیفکیشن کیوں نہیں جاری کیاجارہاہے، معاہدہ تھامدارس کےبینک اکاؤنٹس بھی کھل جائیں گے،ہم قانون سازہیں،قانون کوبطورکھلواڑ نہیں بننےدیں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ مدارس بل پرحکومت سب سےبڑی رکاؤٹ ہے،ہمیں کہاجا رہا ہےآئی ایم ایف نا راض ہوجائےگا،ہماری قانون سازیاں کیاآئی ایم ایف کی ایماپرہوں گی؟کوشش ہےکسی تلخی کی طرف نہ جائیں،دینی جماعتیں حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہیں،اس بل کودوبارہ ایوان میں لاناغیرآئینی ہوگا۔
پہلگام واقعہ:چین پاکستان کی حمایت میں بول پڑا
اپریل 28, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فردوس جمال نےماہرہ خان اورہمایوں سعیدسےمتعلق بیان کی وضاحت دیدی
اکتوبر 29, 2024 -
بارشیں کب اورکہاں ہونگی،محکمہ موسمیات نےنویدسنادی
اکتوبر 4, 2024 -
سونےکی قیمت میں معمولی اضافہ
اگست 23, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔