کلائمیٹ فنانس بہت ہی لازم ہوچکا،پاکستان اس جانب نہیں آرہا،جسٹس منصورعلی شاہ

0
4

جسٹس منصورعلی شاہ نےکہاہےکہ کلائمیٹ فنانس بہت ہی لازم ہوچکا،پاکستان اس جانب نہیں آرہا۔
موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق تقریب سےویڈیولنک خطاب کرتےہوئے جسٹس منصورعلی شاہ کاکہناتھاکہ ہم نےکلائمیٹ چینج اتھارٹی کوٹیک اپ کیا،پاکستان کی آئینی عدالتیں انوائرمنٹ کےمعاملےکودیکھ رہی ہیں،ملک کوشدیدترین موسمیاتی تبدیلی کےمسائل کاسامناہے،پاکستان کےجج کوکلائمیٹ چینج پربہت کچھ دیکھنا ہوتاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اوردیگرمسائل کودیکھناہوتاہے،کلرکہارمیں سیمنٹ پلانٹ کاکیس سامنےآیا،سی ڈی اےکیس میں کہاپلاننگ ماحول دوست ہونی چاہیے،ماربل کرشنگ پلانٹس کوری لوکیٹ یاجدیدٹیکنالوجی استعمال کرنے کا کہا،کلائمیٹ فنانس بہت ہی لازم ہوچکا،پاکستان اس جانب نہیں آرہا۔

Leave a reply