پی آئی اےکی نجکاری میں پیشرفت

0
5

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کی نجکاری میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کےمطابق فلائٹ روٹس کی خریداری پربولی لگانےوالوں کواضافی سہولت دینےپرکام شروع کردیا گیاہےیہ اقدام آئی ایم ایف کی منظوری پر اٹھایا جارہا ہے ،بولی لگانےوالوں کافلائٹ روٹس کیلئے نئے جہازوں کاسیلزٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ تھا۔
ذرائع کاکہناہےکہ پی آئی اےکےخساروں کونجکاری عمل سےعلیحدہ کرنےکی شرط بھی تسلیم کرلی گئی ،ان اقدامات سےقومی ایئرلائن کیلئے بولی کاحجم 350ارب روپےتک جانےکاامکان ہے،پی آئی اے کا660 ارب روپےکاقرض حکومت نےہولڈنگ کمپنی میں اسٹاک کردیا،پی آئی اےہولڈنگ کمپنی کےقرض کوسٹیل کرنےکےلئےبھی آئی ایم ایف نےمنظوری دیدی۔

Leave a reply