توہین الیکشن کمیشن کیس:عمران خان کوویڈیولنک پیش نہ کرنے پر جواب طلب

0
7

توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کوویڈیولنک کے ذریعےپیش نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نےجیل حکام سےجواب طلب کرلیا۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توہین الیکشن کمیشن وچیف الیکشن کمشنرکیس کی سماعت کی۔عمران خان کےوکیل فیصل چودھری پیش ہوئے۔
وکیل فیصل چودھری نےکہاہےکہ گزشتہ سماعت پر کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے حاضری کا حکم دیا تھا۔
ممبرسندھ نےاستفسارکیاکہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری کا بندوبست ہوا۔
الیکشن کمیشن حکام نےکہاکہ ہماری طرف سے انتظامات مکمل ہیں۔جیل کی طرف سے ویڈیو لنک ایکٹیو نہیں ہوا۔ہمارا سٹاف وہاں موجود ہے، جیمرز کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔جیل حکام بالکل تعاون نہیں کر رہے۔
وکیل فیصل چودھری نےکہاکہ میرا خیال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر نہیں آنے دیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی تصویر اور بیان چلانے پر غیر اعلانیہ پابندی ہے۔اگر ویڈیو لنک سے حاضری نہیں ہوتی تو کمیشن بانی پی ٹی آئی کو یہاں طلب کرے۔
وکیل کمیشن نےکہاکہ کوئی تکنیکی مسئلہ ہو سکتا ہے، پیش نہ کرنا دانستہ نہیں لگتا۔ ملزم کی حاضری کے بغیر شواہد ریکارڈ نہیں ہو سکتے۔
وکیل فیصل چودھری نےکہاکہ اعمال کا دار و مدر نیتوں پر ہے۔ کمیشن اب جانے دے، کیس کو ڈراپ کر دیں۔
ممبرسندھ نےکہاکہ آپ تو کیس لڑ رہے ہیں ہم کیسے ڈراپ کر دیں۔
وکیل فیصل چودھری نےکہاکہ جیل حکام کے عدم تعاون پر بھی توہین کا کیس بنتا ہے۔
الیکشن کمیشن نے جیل حکام سے جواب طلب کر تےہوئےکیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی ۔

Leave a reply