ملک بھرمیں سردی کاراج،پہاڑوں پربرفباری کاامکان،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
25
محکمہ موسمیات نےآئندہ چندروزتک ملک بھرمیں سردی کاراج برقرار رہنے اور پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرداورمطلع ابرآلود رہنےکا امکان ہے،خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں چندمقامات پرہلکی بارش اور برفباری کابھی امکان ہے۔اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورمطلع ابرآلود رہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں نےپنجاب صوبہ کےبیشتربالائی اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ظاہرکیاہےجبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرداورمطلع ابرآلودرہنےکاامکان ہے،سیالکوٹ ،نارووال، گوجرانوالہ، لاہوراورساہیوال میں درمیانی دھندرہنےکی توقع ہے،اُدھراوکاڑہ، ملتان، بہاولپور،رحیم یارخان،بہاولنگراورگردونواح میں درمیانی دھندرہنےکی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخواصوبہ کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہےجبکہ چترال،سوات،دیر،کوہستان،مانسہرہ اورگردونواح میں ہلکی بارش اورہلکی برفباری کاامکان ہے،صوبہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکابھی امکان ہے،سکھر،شکارپور،کشمور،خیرپوراورگردونواح میں ہلکی دھندرہنےکی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہےگا،پشین،زیارت،کوئٹہ،قلعہ سیف اللہ اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔

Leave a reply