پی ٹی آئی سیاسی میدان میں ایک مرتبہ پھرمتحرک

0
10

تحریک انصاف سیاسی میدان میں ایک مرتبہ پھرمتحرک ہوگئی،پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کااجلاس آج ہو گا۔
ذرائع کےمطابق کور کمیٹی اجلاس میں ارکان پی ٹی آئی آن لائن شریک ہوں گے، اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے آفر کے بعد کی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔
ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے بھی صورتحال پر غور کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کی جانب سے مذاکرات کی سہولت کاری کی آفرپر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave a reply