خیبرپختونخوا: گندم کی پیداوار میں کمی پر قابو پانے کیلئے 3نئی اقسام کے بیج تیار
پاکستان میں زرعی انقلاب برپا، گندم کی پیداوار میں کمی پر قابو پانے کیلئے نئی اقسام کے بیج تیار، خیبرپختونخوا میں گندم کی پیداوار میں مسلسل کمی پر قابو پانے کیلئے پشاور کے زرعی تحقیقاتی ادارے ترناب کے ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باوجود زیادہ پیداوار دینے والی گندم کے تین اقسام کے نئے بیج تیار کرلیے۔
ماہرین کے مطابق خیبرپختونخوا سالانہ 14 لاکھ ٹن گندم پیدا کرتا ہے، جبکہ اس کی سالانہ کھپت 50 لاکھ ٹن ہے۔ صوبے میں کاشتکاری کا 51 فیصد انحصار بارشوں پر ہے، تاہم گزشتہ پانچ برس کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں بالخصوص بارشوں کے نہ ہونے سے زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
نئے بیج تیار کرنیوالے ماہرین الطاف اللہ اور اختر علی کے مطابق گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی تحقیقاتی ادارے ترناب میں نئے بیج تیار کیے ہیں، نئے بیجوں کی تیاری کے ساتھ کسانوں کو جدید کاشتکاری کی تکنیک کی تربیت بھی دی جا رہی ہے، جس سے کاشتکاروں کو پیداواری اہداف حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔
ماہرین کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلیوں، بیچ اور کھادوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کسانوں نے گندم کی کاشت کم کردی تھی، نئے بیجوں سے جہاں صوبے میں گندم کی پیداوار زیادہ ہوگی، وہیں ان بیجوں میں شامل زنک اور آئرن سے بہت سی بیماریوں پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسٹیٹ بینک نےترسیلات زرکی تفصیلات جاری کردیں
اکتوبر 9, 2024 -
انسانی سمگلنگ کیس:صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
جون 11, 2024 -
کیا چیٹ جی پی ٹی گوگل کو ٹکر دینے جا رہا ہے؟
مئی 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔