کوشش ہےمہنگائی میں کمی کےثمرات عام آدمی تک پہنچیں،وزیرخزانہ

0
9

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ کوشش ہےمہنگائی میں کمی کےثمرات عام آدمی تک پہنچیں۔
سیالکوٹ چیمبرآف کامرس میں گفتگوکرتےہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ مہنگائی نیچےآئی ہے،پالیسی ریٹ کم ہواہے،پالیسی ریٹ سےزیادہ کائبوراہم ہوتاہے،پالیسی ریٹ 15فیصد تھا کائبور12فیصدتھا،مئی اورجون میں ہم نےسوا2ملین ڈالرادائیگیاں کیں۔ بزنس مین کامسئلہ تھاکہ ایل سی نہیں کھل رہی تھیں ۔
وزیرخزانہ کامزیدکہناتھاکہ کوشش ہےمہنگائی میں کمی کےثمرات عام آدمی تک پہنچیں،بزنس کمیونٹی کی مددسےملک ترقی کی جانب بڑھ رہاہے،وسائل کی بہتری کیلئے14فیصدڈی جی پی ٹیکس پر جانےکی ضرورت ہے،76سالوں کےسب اچھےکےبیانات سےہمیں نکلنا ہوگا ،بجٹ سےقبل آپ اپنےپروپوزل جمع کرائیں،سب سےپوچھتےہیں معاشی استحکام توآگیا،آگےکیسےبڑھناہے۔

Leave a reply