3سال تک پاک بھارت میچزنیوٹرل وینیومیں ہونگے،آئی سی سی

0
10

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نےچیمپئنزٹرافی 2025 کے حوالے سے طویل عرصے سے جاری تعطل کا حل نکالتے ہوئے پاک بھارت کےآئندہ 3سال کےمیچزنیوٹرل وینیومیں کروانےکافارمولےکااعلان کردیا۔
آئی سی سی بورڈ نے پاک بھارت فیوژن فارمولے کی منظوری دے دی ہے جو چیمپئنز ٹرافی ، ویمن ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر نافذ ہوگا۔
آئی سی سی نےتصدیق کرتےہوئے بتایاکہ چیمپئنزٹرافی ہائبرڈماڈل پر ہوگی ،2024سے2027تک کےمیچزنیوٹرل وینیوپرہونگے،چیمپئنزٹرافی پاکستان اورایک نیوٹرل وینیوپرہوگی۔آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان کرےگا۔
آئی سی سی کےمطابق پاکستان اوربھارت3سال تک ایک دوسرےکےملک میں نہیں کھیلیں گے،پاکستان 2025اور2026کےمیگاایونٹس کیلئے بھارت نہیں جائےگا،پاکستان کو2028کےویمنزٹی 20ورلڈکپ کی میزبانی مل گئی، چیمپئنز ٹرافی کےشیڈول کااعلان جلدکیاجائےگا۔

Leave a reply