دوسراون ڈے:شاہینوں نےجنوبی افریقہ کوشکست دیکرسیریزجیت لی

0
8

دوسرےون ڈےمیچ میں پاکستان نےجنوبی افریقہ کو81رنزسےشکست دے کر سیریزجیت لی۔
کیپ ٹاؤ ن میں کھیلےگئےدوسرےون ڈے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ نےٹاس جیت کرپاکستان کوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی،جوکہ جنوبی افریقہ کےلئے نقصان دہ ثابت ہوئی۔
پاکستان نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے 49.5 اوورز میں 329 رنز بنائے۔قومی ٹیم کےبلےبازعبداللہ شفیق بغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئے،اوپنرصائم ایوب بھی صرف 25رنزکی اننگزکھیل سکے،جبکہ مایانازبلےبازبابراعظم عمدہ کھیل کامظاہرہ کرتےہوئے 73رنزبناکرآؤٹ ہوئے اور کپتان محمد رضوان 80 رنز بناکر پویلین لوٹے۔سلمان علی آغا نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔
اختتامی اوورز میں کامران غلام نے 5 چھکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔اس کے علاوہ عرفان خان نے 15، شاہین آفریدی نے 16، حارث رؤف نے 6 رنز اسکور کیے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مفاکا نے 4، مارکو یانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
330کےہدف کےتعاقب میں جنوبی افریقہ کےہنیرک کلاسین نے 74 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے۔جنوبی افریقی بیٹر ٹونی زیزورزی 34، ڈیوڈ ملر 29، ریسی وین ڈر ڈیسن 23، ایڈن مارکرم 21 اور ٹیمبا باؤما 12 رنز اسکور کر پائے۔
پاکستان ٹیم کی طرف سےفاسٹ بولرشاہین آفریدی نے8اوورزمیں47سکوردےکر4کھلاڑی شکارکیے، نسیم شاہ 3 اور ابرار احمدنے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان آغا نےایک کھلاڑی کوپویلین کی راہ دیکھائی۔
پاکستان نےتین میچزکی سیریزمیں جنوبی افریقہ کوشکست دے کر0-2 سے سیریز اپنےنام کرلی۔پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
دوسرے ون ڈے کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان ٹیم نے وننگ کمبینیشن کو برقرار رکھا اور کوئی تبدیلی نہیں کی۔
پاکستان کےکامران غلام عمدہ کارکردگی کی وجہ سےمین آف دی میچ قرارپائے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں میزبان جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

Leave a reply