سردی کی شدت میں اضافہ: محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

0
11

آئندہ چندروزتک سردی کی شدت میں اضافہ ہونےکاامکان ہےمحکمہ موسمیات نے خبردارکردیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم شدید سرد رہے گا،مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہے گا ،جبکہ کشمیرمیں موسم شدیدسرداورخشک رہنے کابھی امکان ہے،کوٹلی،راولاکوٹ اورگردونواح میں کہراپڑنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں نےکہاہےکہ گلگت بلتستان میں موسم شدیدسرداورخشک رہنےکاامکان ہے ،صوابی،مردان،پشاور،نوشہرہ اورکوہاٹ میں دھندچھائی رہے گی،جبکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے، سیالکوٹ ،گوجرانوالہ،لاہور،ساہیوال،فیصل آباداوراوکاڑہ میں دھندچھائی رہےگی،ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان،ڈی جی خان اور بہاولنگرمیں بھی دھندچھائی رہےگی،جبکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہےگا۔

Leave a reply