جنوبی افریقہ سےسیریزجیتنےپروزیراعظم کی قومی ٹیم کومبارکباد

0
27

وزیراعظم شہبازشریف نےجنوبی افریقہ سےون ڈےسیریزجیتنےپرقومی ٹیم کومبا رک باددی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےقومی ٹیم کےکھلاڑیوں،کوچز،چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور متعلقہ حکام کی محنت پرپذیرائی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نےجنوبی افریقہ میں شاندارکم بیک کیا،ون ڈے سیریزمیں کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اورغلطیوں سےسیکھنےکی بدولت ممکن ہوئی،پرامیدہوں آئندہ میچزبالخصوص چیمپئنزٹرافی میں بھی قومی ٹیم شاندارکھیل کامظاہرہ کرےگی،پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریزجیت کرپاکستانی کرکٹ شائقین کوبہترین تحفہ دیا۔

واضح رہےکہ قومی ٹیم نےتین میچوں کی سیریزمیں میزبان جنوبی افریقہ کو0-2سےشکست دے کر سیریز اپنےنام کرلی اورپاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقہ میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

Leave a reply