واٹس ایپ کا کاروباری افراد کیلئے نیا دلچسپ اے آئی فیچر متعارف

واٹس ایپ کا کاروباری افراد کیلئے نیا دلچسپ اے آئی فیچر متعارف،میٹا کی فوری پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونیوالی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کاروباری اداروں کیلئے کار آمد اے آئی فیچر متعارف کروانے کی تیاری کر لی۔
واٹس ایپ بیٹا انفو رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کو اپنانے کے بعد کاروباری اداروں کو اپنے صارفین کے پیغامات کے جوابات دینے کیلئے کسی انسان کی ضرورت نہیں ہو گی۔
اس نئے اے آئی فیچر کو تیار کرنے کا مقصد صارفین کے عام سوالات کے جلد اور درست جوابات دینا، خریداری کے عمل میں صارفین کی رہنمائی اور موزوں مشین لرننگ ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے مزید پیچیدہ سوالات کو حل کر کے کسٹمر سروس کو بہتر بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر ان مسائل کو بھی حل کر دے گا، جن کا سامنا پہلے واٹس ایپ بزنس پلیٹ فارم پر کاروباری اداروں کو ہوتا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے رسائی حاصل نہیں کر سکتے تھے ،مگراب کوئیک رسپانس (QR) کوڈ کو سکین کرنے کے بعد کاروباری ادارے بغیر کسی رکاوٹ کے واٹس ایپ کی بزنس ایپ اور بزنس پلیٹ فارم دونوں کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
انسٹا گرام میں ایک نئی تبدیلی کی آزمائش
اکتوبر 11, 2026فیس بک میں نئی تبدیلی جومکمل طور پر بدل دے گی
اکتوبر 8, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ایس ایل کےآئندہ سیزن کیلئے 2نئی ٹیموں کی انٹری
جنوری 9, 2026 -
کوئٹہ:مسافربس میں آتشزدگی،6افرادجاں بحق،متعددزخمی
جون 24, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














