
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرڈاکٹرسیف نےکہاہےکہ کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا اور تنازعہ کے پائیدار امن کے لئے معاہدہ کرے گا، دونوں فریقین اور کرم کے عوام امن دشمن عناصر کی سازشوں سے خبردار رہیں، سوشل میڈیا پر امن دشمن عناصر کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے،راستے کھولنے کے حوالے سے بھی جلد خوشخبری ملے گی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ ادویات پہنچانے اور وہاں سے مریضوں کو نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر وقف ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے 180 سے زائد افراد پہنچائے گئے ہیں، خواتین، بچوں، مریضوں اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت دی جا رہی ہے، مزید پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1700 مکمل طور پر فعال ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کون سا ملک دنیا کے امیر ترین افراد کا مسکن ہے؟
جون 22, 2024 -
ایپل میپس اب ویب ورژن میں بھی دستیاب
جولائی 26, 2024 -
کروڑوں سال پرانی ڈائنا سور کی ہڈی دریافت
جون 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔