
میٹا کے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے حوالے سے اہم خبر،تھریڈز استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہوگئی۔میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے تھریڈز پر اپنی پوسٹ میں اہم اعلان کر دیا۔
ایکس سابق نام ٹوئٹر کے مقابلے پر متعارف کرائے گئے میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی پوسٹ کے مطابق تھریڈز کو روزانہ استعمال کرنیوالے افراد کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے، وہ اس سے قبل یہ خیال ظاہر کر چکے کہ میٹا کی دیگر ایپس کی طرح تھریڈز کے صارفین بھی ایک ارب تک پہنچ سکتے ہیں، تاہم ابھی یہ ہدف کافی دُور ہے، مگر تھریڈز کو استعمال کرنیوالے افراد کی تعداد میں حالیہ عرصے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ سال موسم سرما میں تھریڈز کے ماہانہ صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچی تھی۔نومبر 2024 میں یہ تعداد 27 کروڑ 50 لاکھ تک پہنچی اور ایک ماہ کے اندر اس میں ڈھائی کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ایپل کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں ایپ سٹور میں تھریڈز دوسری سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونیوالی ایپ رہی۔
ماہرین کے مطابق آنیوالے چند ہفتوں میں تھریڈز میں چند اہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی کی جانب سے 2025 کے شروع میں اشتہارات کو تھریڈز کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ تھریڈز واحد ایپ نہیں جو ایکس کی جگہ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔اس کے علاوہ بلیو سکائی کے صارفین کی تعداد میں بھی حالیہ ہفتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ابھی بلیو سکائی کے مجموعی صارفین کی تعداد اڑھائی کروڑ سے زائد ہے، جو تھریڈز کے مقابلے میں کافی کم ہے، اہم بات یہ بھی ہے کہ میٹا کی جانب سے بلیو سکائی کے مختلف فیچرز کو تھریڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔