عام انتخابات 2024میں سب سےزیادہ ووٹ کس جماعت کوملے،فافن کی رپورٹ جاری

0
5

عام انتخابات 2024میں سب سےزیادہ کس جماعت کوووٹ ملے،فافن نےرپورٹ جاری کردی۔
فافن کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں سب سے زیادہ ووٹ پی ٹی آئی کوملے،پی ٹی آئی کوقومی اسمبلی کےحلقوں میں ایک کروڑ80لاکھ32ہزار955ووٹ ملےجبکہ تحریک انصاف کوصوبائی اسمبلیوں میں ایک کروڑ53لاکھ84ہزار714ووٹ ملے۔پی ٹی آئی کوقومی اسمبلی میں88اورصوبائی اسمبلیوں میں201نشستیں ملیں۔
رپورٹ کےمطابق قومی اسمبلی میں ن لیگ ایک کروڑ41لاکھ 21ہزار 509 ووٹ لینےمیں کامیاب ہوئی اورقومی اسمبلی کی75نشستیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں ن لیگ کوایک کروڑ26لاکھ 26ہزار 257ووٹ ملےحکمران جماعت کو156سیٹیں ملیں۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ پیپلزپارٹی کوقومی اسمبلی میں54سیٹیں اور82لاکھ 35ہزار875ووٹ ملے ،جبکہ صوبائی اسمبلیوں میں پیپلزپارٹی کے81لاکھ55ہزارووٹ ملےاور109نشستیں ملیں۔

Leave a reply