مسیحی بھائیوں کی سیکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ،وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ مسیحی بھائیوں کی سیکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت کرسمس کےموقع پرسیکیورٹی انتظامات کےلئے جائزہ اجلاس منعقدہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنےکاحکم دیتےہوئےہدایت کی کہ گرجا گھرو ں میں دعائیہ تقریبات کی سکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ نےہدایت کی کہ تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران خودکرسمس انتظامات کی نگرانی کریں،مریم نوازنےہدایت دی کہ لاہور سمیت تمام بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری بڑھائی جائے۔وزیراعلیٰ نے سستے بازاروں میں مسیحی برادری کے لئے خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے کرسمس تقریبات کے دوران ٹریفک مینجمنٹ بہتر بنانے کاحکم بھی دیا۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ مسیحی بھائیوں کی سکیورٹی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ،گرجا گھرو ں کے ارد گرد صفائی کے لئے متعلقہ محکمے ذمہ داری اداکریں۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
معاشی پالیسیوں کامعاملہ:پیپلزپارٹی نےاہم فیصلہ کرلیا
اگست 16, 2024 -
برطانوی ٹرین فیکٹری بند ہونے سے بچ گئی
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔