
وفاقی دارالحکومت کے طلبا کیلئے اہم خبر،فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد کےتعلیمی اداروں میں نئے سال میں 9جنوری2025 سے دوبارہ کلاسز کا آغاز ہوگا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت تعلیمی ادارے 30 دسمبر 2024 سے 8 جنوری 2025 تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں تعلیمی سرگرمیاں 9 جنوری 2025 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو تعطیلات کے دوران تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے جامع منصوبے تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔
اعلامیے کے مطابق سردیوں کی چھٹیوں کا آغاز23 دسمبر سے ہوا،جبکہ تمام سکولز 13جنوری 2025 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
مئی 10, 2024 -
بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں سےمتعلق کیسزمیں نیاموڑ
مارچ 20, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔