پاکستان ،چین کےدرمیان ترقی وخوشحالی کےبےپناہ مواقع ہیں، وزیراعظم

0
24

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان اور چین کےدرمیان ترقی وخوشحالی کےبےپناہ مواقع ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں قائداعظم اورماؤژےتنگ کےمجسموں کی نقاب کشائی کی تقریب منعقدہوئی جس میں وزیراعظم شہبازشریف نےخصوصی طورپرشرکت کی۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان عوام کی جانب سےمعززمہمانوں کوخوش آمدیدکہتاہوں،چین کےعوام کیلئے پاکستان دوسراگھرہے،چین اورپاکستان میں دہائیوں پرمحیط تعلقات ہیں ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان چین کےدرمیان باہمی اشتراک اوردیرینہ تعلقات ہیں،پاکستان چین کےدرمیان ترقی وخوشحالی کےبےپناہ مواقع ہیں،قائداعظم اورماؤژے تنگ کےمجسمےقیمتی تحفےہیں۔

Leave a reply