ٹرمپ انتظامیہ امریکہ سےنکالےجانیوالےتارکین وطن کوکہاں بھیجےگی؟اہم خبر آگئی

0
83

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ امریکہ سےنکالے جانے والے تارکین وطن کو گوئٹے مالا بھیجے گی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ کی گوئٹےمالاکےحکام سےملک بدری کےپلان کےلئےملاقاتیں جاری ہیں،گوئٹے مالا کے صدر برنارڈاریالوٹرمپ کےساتھ بہترتعلقات استوارکرناچاہتےہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق گوئٹےمالاکی حکومت وسطی امریکی ممالک کےتارکین وطن کوقبول کرنےکےلئےآمادہ ہے،ٹرمپ کی ٹیموں نےرضامندی جانچنے کے لئےگوئٹےمالاسمیت کئی ممالک کادورہ کیا۔جن میں میکسیکو،بہاماس سمیت کئی امریکی ہمسایہ ممالک نےتارکین وطن کوقبول کرنےسےانکارکردیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق امریکہ سےنکالےجانےوالےتاریکن وطن نکاراگوا، وینزویلااورہیٹی کےامریکہ کےساتھ تعلقات کشیدہ ہے،ان ممالک کےشہری ہدف ہونگے۔
واضح رہےکہ رواں سال نومبرمیں امریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئےتھے،جس میں ڈونلڈٹرمپ نےسیاسی حریف کملاہیرس کوشکست دےکردوسری مرتبہ امریکہ کی صدارت کاتاج اپنےسرسجایاتھا۔

Leave a reply