اسلام آبادکےتینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیلوں کاکیس:عدالت کاحکمنامہ جاری
اسلام آبادکےتینوں حلقوں میں مبینہ دھاندلی کےخلاف اپیلوں کےکیس میں عدالت نےتحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
نئے الیکشن ٹریبیونل کو اسلام آباد کے تین حلقوں سے متعلق الیکشن پٹیشنز پر کارروائی سے روکنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں کی ٹریبیونل تبدیلی کے خلاف درخواستوں پر حکمنامہ جاری کیا گیا۔
تحریری حکمنامہ کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد جواب طلب کر لیا،الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کی درخواستوں پر الیکشن ٹریبیونل تبدیل کیا تھا،الیکشن پٹیشنز جسٹس طارق جہانگیری کے ٹریبیونل سے جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ کو منتقل کی گئی تھیں۔
حکمنامہ میں مزیدلکھاگیاکہ پی ٹی آئی امیدواروں شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل نے الیکشن کمیشن کا آرڈر چیلنج کیا تھا،درخواست گزاروں کے مطابق الیکشن کمیشن کا فیصلہ اِس عدالت کی آبزرویشنز سے مطابقت نہیں رکھتا،درخواست گزاروں کے مطابق الیکشن کمیشن نے جن وجوہات کی بنا پر فیصلہ کیا وہ درست اور قابلِ عمل نہیں ہیں۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔