کُرم کےمعاملےپرگرینڈجرگہ میں فریقین نےامن معاہدےپردستخط کردئیے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرڈاکٹرسیف کاکہناتھاکہ امن معاہدےکےدستخط پراہلیان کُرم کومبارکباد پیش کرتےہیں،ایک فریق نےچنددن پہلےدستحط کردئیے تھے،دوسرےفریق نےآج دستخط کیےہیں،دونوں فریقین نےامن معاہدےپردستخط کردیے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ امن معاہدےسےکُرم میں امن اورخوشحالی کانیادورشروع ہوگا،امن معاہدےپردستخط سےمعمولات زندگی جلدمکمل بحال ہوجائیں گے،بنکرختم کرنےاوراسلحےکی حوالگی پردونوں فریقین متفق ہوگئے۔
دوسری جانب جرگہ رکن ملک ثواب خان کاامن معاہدےکےحوالےسےتصدیق کرتےہوئےکہناتھاکہ جرگےکےذریعےفریقین کےدرمیان معاہدہ طےپاگیاہے۔دونوں فریقین کی طرف سےمعاہدےپردستخط کردئیےگئے ہیں ،ایک ماہ کےدوران راستےکھول دیےجائیں گے،حکومت کی جانب سےاسلحہ جمع کیاجائےگا،معاہدےپر15دن کےاندرعملدرآمدشروع کردیاجائےگا۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔