ترقی وخوشحالی کاسفراستحکام سےجڑاہے،وزیراعظم شہبازشریف

0
28

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ترقی وخوشحالی کاسفراستحکام سےجڑاہے ،معاشی استحکام ہوگا توسیاسی استحکام ہوگا،چیلنجزکاباہمی تعاون سےمقابلہ کیا،اللہ نےمددکی۔تمام اشاریےثبوت ہیں یہ سال ترقی وخوشحالی میں معاون ثابت ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاایپکیس کمیٹی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ ایس آئی ایف سی کے11ویں اجلاس میں سب کوخوش آمدیدکہتاہوں،سب کونئےسال کی مبارکباددیتاہوں،یہ سال پاکستان کےعوام کےلئے خیروبرکت کاباعث بنےگا،2024میں خلوص سےمیکرواکنامک انڈیکیٹرکو بہتر کیا ،سال 2025پاکستان کی معاشی گروتھ کی نویدہے،اس وقت مہنگائی 2018کے بعد 4.1فیصدہے،ترسیلات زرمیں پچھلےسال کی نسبت34فیصداضافہ ہوا ۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ زرمبادلہ ذخائر4سےبڑھ کرساڑھے12ارب ڈالرہوگئے،بینکوں کاپالیسی ریٹ13 فیصدپرآچکاہے،اسٹیٹ بینک کےپاس پالیسی ریٹ کم کرنےکیلئے8پوائنٹس کی بیس موجودہے،سٹاک مارکیٹ تاریخ کی سب سےبلندسطح پرہے،تمام اشاریےثبوت ہیں یہ سال ترقی وخوشحالی میں معاون ثابت ہوگا،ہم مل کرشبانہ روزمحنت کرتےہوئےپاکستان کوآگےلےکرجائیں ،حکومت کواندرونی اوربیرونی خلفشارکاسامناکرناپڑا۔
اُن کاکہناتھاکہ چیلنجزکاباہمی تعاون سےمقابلہ کیا،اللہ نےمددکی،چاول ایکسپورٹس نے4ارب ڈالر ہمارے خزانےمیں جمع کرائے،چینی کی ایکسپورٹ سےبھی آدھابلین ڈالرآرہاہے،ہمارےپاس سرپلس چینی تھی،اس وجہ سےایکسپورٹ کی،چینی ایکسپورٹ نہ ہوتی توسمگلنگ ہوتی،سمگلنگ کے حوالے سےکریک ڈاؤن ہوا،سرپلس میسرہوا،آئل سمگلنگ میں بھی خاطرخواہ کمی ہوئی ہے،بڑاموقع ہےہماری سینٹرل ایشین اسٹیٹس میں اچھےتعلقات ہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ سب چاہتےہیں پاکستان سےروابط بڑھیں ،ہمارےسعودی عرب اورقطرکےساتھ معاہدےسائن ہوئے،ترقی وخوشحالی کاسفراستحکام سےجڑاہے،معاشی استحکام ہوگاتوسیاسی استحکام ہوگا ،ترقی کی طرف جانےکےلئےایکسپورٹس کوبڑھناہوگا،بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنی ہے،دن رات کام ہورہاہے،لیکجزکوروکناہے،بڑی لیکجزہیں،محصولات کوبڑھاناہے،نجی بینکوں کامنافع2سے3سال میں بےپناہ تھا،ہم نےمل کرایک طریقہ نکالااوران سے72ارب نکالے۔

Leave a reply