حکومت،اپوزیشن مذاکرات،پی ٹی آئی نےعمران خان سےمشاورت کیلئے مہلت مانگ لی

0
25

حکومت ،اپوزیشن مذاکرات،تحریک انصاف نےبانی پی ٹی آئی عمران خان سےمشاورت کےلئے مہلت مانگ لی۔
حکومت اورپی ٹی آئی کےدرمیان سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت ہونےوالے مذاکرات کے دوسرے دور کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔
مشترکہ اعلامیہ کےمطابق پی ٹی آئی نے9مئی اور26نومبرواقعات پرجوڈیشل کمیشن کامطالبہ کیا،پی ٹی آئی کمیٹی نےبانی سمیت تحریک انصاف کےتمام کارکنان کی رہائی کامطالبہ بھی کیا۔پی ٹی آئی اگلےاجلاس میں چارٹرآف ڈیمانڈپیش کرےگی۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی ارکان نےاپنےبانی سےمشاورت کیلئے وقت مانگاہے،پی ٹی آئی کمیٹی نےبانی سےملاقات اورمشاورت کرنی ہے،پی ٹی آئی کےمطابق مطالبات کوحتمی شکل دینے کیلئے مشاورت ضروری ہے۔
مشترکہ اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سےملاقات کےبعد چارٹرآف ڈیمانڈپیش کیا جائیگا،پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی سےملاقات کےبعدآئندہ ہفتےاجلاس ہوگا۔

Leave a reply