آسٹریلیا سے شرمناک شکست کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہوگیا ہے۔
آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی جس کے بعد بھارت کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کا خواب خواب ہی رہ گیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز میں بھرپور ایکشن دیکھا گیا، خاص طور پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹن کے مابین گرما گرمی نے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔ مگر بھارت کا غرور خاک میں تب ملا جب آسٹریلیا نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں انڈیا کو شرمناک شکست سے دو چار کیا۔
بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں آخری ٹیسٹ میں شکست کا سامنا ہوا، جو ان کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرنے کا آخری موقع تھا۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت کر مسلسل دوسری بار فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔ جبکہ حیرت کی بات یہ ہے کہ بھارت مسلسل تیسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ نہیں بنا پائے گا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون 2025 کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کےدرمیان کھیلا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب لارڈز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی کرے گا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےکپتان پیٹ کمنزانجری کاشکار
فروری 5, 2025سیاحت کے فروغ کیلئے اقدام،چولستان جیپ ریلی کا اہتمام
فروری 5, 2025سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔