محسن نقوی کا صائم ایوب کے علاج معالجے کیلئے بڑا اقدام

0
30

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی کاصائم ایوب کےعلاج معالجےکےلئے بڑا اقدام، قومی بلےبازعلاج کےلئے لندن روانہ ہوگئے۔
ابھرتےہوئےبلےبازصائم ایوب اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیپ ٹاون سے لندن روانہ ہوئے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر سپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے ۔
محسن نقوی کاکہناتھاکہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔اُن کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ قومی بلےباز کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔صائم ایوب کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
واضح رہےکہ قومی بلےباز صائم ایوب جنوبی آفریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

Leave a reply