ایمریٹس ایئرلائن کا فضائی بیڑے میں اے 350 جہاز متعارف

0
66

ایمریٹس ایئرلائن کا اپنے فضائی بیڑے میں ایک اور اے 350 جہاز متعارف ،ایمریٹس ایئرلائن نے دبئی میں خصوصی شو کے دوران اپنا نیا اے 350 طیارہ باضابطہ طور پر متعارف کرادیا۔
ایمریٹس ایئر لائن کے پریزیڈنٹ سر ٹم کلارک نے مہمانوں کیساتھ طیارے کے اندرونی حصوں کا معائنہ کیا ،جو اس کی اگلی جنریشن کی مصنوعات اور جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس ہے۔ایمریٹس اے 350 جہاز میں تین کشادہ کیبن کلاسز ہیں، جن میں اگلی جنریشن کی بزنس کلاس کی 32 عدد فلیٹ نشستیں، 21 پریمیم اکانومی نشستیں اور 259 اکانومی کلاس کی نشستوں کے ساتھ 312 مسافروں کی گنجائش ہے۔
جہاز پر موجود تازہ ترین مصنوعات آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ مسافروں کو بہترین سفری تجربہ فراہم کرنے سے متعلق ایئر لائن کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایمریٹس کے پاس پہلے سے موجود اے 350 طیارے کی شمولیت کے بعد اس کے فضائی بیڑے میں شامل ہونیوالا یہ ایک اور نیا طیارہ ہے۔
ترجمان ایمریٹس ایئر لائن کے مطابق یہ طیارہ ایمریٹس کے نیٹ ورک میں اضافی وسعت، بہتر کارکردگی اور زیادہ سہولت پیش کرکے اسے مزید توسیع دینے اور مسافروں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے قابل بنائے گا، نیز جہاز کی نئی انٹیریئر اور بیٹھنے کی ترتیب ،ہر کیبن کی کلاس کے مسافروں کو زیادہ بہتر اور آرام دہ سفری تجربہ فراہم کرنے میں مدد کرے گی۔

Leave a reply