امریکہ:آگ کی تباہ کاریاں جاری،40ہزارایکڑپرعمارتیں جل کر خاکستر ،16 افرادہلاک

امریکہ میں آگ کی تباہ کاریاں جاری،40ہزارایکڑزمین پرعمارتیں جل کرخاکسترہوگئیں جبکہ حادثات میں 16افرادہلاک اور16زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 6روزقبل لگنےوالی آگ پرقابونہ پایاجاسکا،خوفناک آتشزدگی کےباعث 16افرادہلاک اور16لاپتہ ہوگئے،40ہزار ایکڑپرعمارتیں ،گھر، دفاتر اور گاڑیاں جل کرخاکسترہوگئیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق تیزہواؤں سےایک اورمقام پرآگ بھڑک اُٹھی،فائر فائٹراینجلس نیشنل فوریسٹ پہنچ گئے،آگ پرقابوپانےمیں مصروف ہیں ،پیلیسیڈس میں11،ہرسٹ میں 89اورایٹن میں27فیصدآگ پرقابو پالیاگیا ،آئندہ ہفتےتیزہواؤں کی پیشگوئی نےمزیدمقامات پرشعلےپھیلنےکاخدشہ پیداکردیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکہ میں لگی آگ ہالی ووڈاداکاروں سمیت متعددمشہورشخصیات کےگھرنگل گئی،پیرس ہلٹن،میلووینٹیمگیااوربلی کرسٹل سمیت دیگرستاروں نےاپنےگھروں کوجلتےہوئےدیکھا۔ٹام ہینکس،مائیکل کیٹن،ایڈم سینڈلر،مائلزٹیلراوریوجین لیوی سمیت دیگرکےگھربھی جل گئے،پیسیفک پیلیسیڈس اورمالیبومیں ایک گھرکی اوسط قیمت45لاکھ ڈالرہے،دونوں علاقوں میں اب تک15کروڑ50لاکھ ڈالرکانقصان ہوچکاہے۔
پولیس کےمطابق خالی گھروں میں لوٹ مارکرنے والے 29افراد کو گرفتار کر لیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بلوچستان: پرنسز آف ہوپ کا مجسمہ کتنا قدیم ہے ؟
جون 25, 2024 -
پاکستان میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی
اپریل 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔