عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی9مئی کے8مقدمات کی درخواست پراعتراضات ختم کردیے

0
26

عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی9مئی کے8مقدمات کی درخواست پراعتراضات ختم کردیے۔
لاہورہائیکورٹ کی چیف جسٹس کی سربراہی میں2رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے8مقدمات میں ضمانتوں پرسماعت کی۔عمران خان کےوکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل سلمان صفدرنےدلائل دیےکہ ایف آئی آرزکی مصدقہ کاپیاں نہ ہونے پر رجسٹرارآفس نےاعتراض عائدکیا۔پاورآف اٹارنی پربانی پی ٹی آئی کےدستخط نہ ہونےکااعتراض بھی لگایاگیا۔
عدالت نےبانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پررجسٹرارآفس کےاعتراضات ختم کردیے۔
عدالت نے درخواستوں کوڈائری نمبرلگاکرسماعت کیلئے مقررکرنےکی ہدایت کی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےریمارکس دئیےکہ کچھ اعتراضات کوجوڈیشل سائیڈ پر دیکھیں گے۔

Leave a reply