آئی ایم ایف پاکستان سےٹیکس بیس میں اضافےکاخواہاں ہے،وزیرخزانہ

0
30

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ آئی ایم ایف پاکستان سےٹیکس بیس میں اضافےکاخواہاں ہے۔
اپنےایک بیان میں وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف کاوفدآئندہ ماہ پاکستان کادورہ کرےگا،چینی مارکیٹ میں پہلے پانڈا بانڈ کے اجراکاپلان ہے،یہ فنڈزاگلے6سے9ماہ میں ملنےکاامکان ہے ،رواں مالی سال معاشی شرح نمو3.5فیصدتک جاسکتی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کی تمام شرائط پوری کرنےکیلئے پرامیدہیں،انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسیوں نےپاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کی ،پاکستان کی ریٹنگ میں مزیدبہتری متوقع ہے،سنگل بی کیٹیگری ہدف ہے،ریٹنگ میں بہتری سےپاکستان بین الاقوامی بانڈمارکیٹ سےفنڈزحاصل کرسکےگا ۔
وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ گزشتہ2سال کےمقابلےمیں پاکستانی معیشت میں استحکام آیاہے،آئی ایم ایف پاکستان سےٹیکس بیس میں اضافےکاخواہاں ہے ،ٹیکس ٹوجی ڈی پی شرح10سے10.3فیصدتک لےجانےکاہدف ہے،حکومت اس ہدف کوپوراکرنےکیلئےپرعزم ہے،یہ بینچ مارک حاصل ہونےسےمالی صورتحال مزید پائیدارہوگی،اب ہمیں پائیدارمعاشی گروتھ پرتوجہ دیناہوگی،معیشت کابنیادی ڈی این اےتبدیل کرنےپرتوجہ مرکوزہے،معاشی ترقی کوبرآمدات کی بنیاد پر استوار کرناچاہتےہیں۔

Leave a reply