کبریٰ خان اورگوہررشیدرشتہ ازدواج میں بندھ گئے؟ نکاح کی ویڈیو وائرل

0
25

پاکستان شوبزانڈسٹری کی مشہورجوڑی کبریٰ خان اورگوہررشیدرشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔سوشل میڈیاپرنکاح کی ویڈیونےدھوم مچادی۔
سوشل میڈیاپرگردش کرنےوالی ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ اداکارگوہررشید نکاح خواں کے سامنے دستاویزات پر دستخط کررہےہیں،جبکہ اس موقع پرہدایتکار بلال لاشاری اور اداکار حمزہ علی عباسی بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
گوہررشیدکےنکاح کی ویڈیونےسوشل میڈیاپردھوم مچادی اوریہ ویڈیواس وقت منظرعام پرآئی جب کبریٰ خان اورگوہررشیدکی شادی کی خبریں زیرگردش ہیں۔
سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان فروری تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
علاوہ ازیں گوہر رشید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ڈانس پریکٹس کی ویڈیوز بھی شیئر کیں تھیں، جن میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات ایک جگہ جمع نظر آرہے تھے جن میں کبریٰ خان بھی شامل تھیں۔
نئی ویڈیو میں گوہر رشید نکاح خواں کی ہدایات پر دستاویزات پر دستخط کرتے نظر آرہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو گوہر رشید کی اپنی شادی سے متعلق ہے یا کسی اور تقریب کا حصہ۔

Leave a reply