بھاری سکول بیگ بچوں میں کن مسائل کا سبب بن سکتاہے؟

0
29

بھاری سکول بیگ بچوں میں کن مسائل کا سبب بن سکتاہے؟ماہرین نے تعلیمی اداروں سمیت طلبا و طالبات کے والدین کو خبردار کر دیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو بچے بھاری بیگ اٹھا کر سکول جاتے ہیں،انہیں صحت کے مختلف مسائل بشمول کمر میں درد، پٹھوں میں تناؤ اور جسمانی وضع میں خرابی کا سامنا کر نا پڑتا ہے، یہ مسائل وقت کے ساتھ بڑھ سکتے ہیں اور مزید سنگین بن سکتے ہیں،لہٰذاجو طلبا و طالبات روزانہ بھاری بیگ اٹھا کر سکول جاتے آتے ہیں ، انہیں ماہرین نےخبردار کرتے ہوئے چند مفید تجاویز بھی دیں ہیں۔
ماہرین کے مطابق بھاری بیگ بچے کی ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر سکتا ہے، جس سے اسے کمر درد کی شکایت ہو سکتی ہے،بھاری بیگ بچے کے کندھوں، کمر اور گردن کے پٹھوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ بچے اضافی وزن کے احساس کو کم کرنے کیلئے آگے کی طرف جھک جاتے ہیں ، جو ان کی جسمانی وضع کو مستقلاً تبدیل کرسکتا ہے۔بعض بچوں کو بھاری بیگ اٹھانے سے سر میں درد بھی رہ سکتا ہے۔ماہرین نےسکول جانیوالے طلبا کو بھاری بیگ اٹھانے کےدوران کچھ احتیاطیں کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے اول احتیاط یہ کریں کہ جتنا ممکن ہو سکے کم سے کم کتابیں بیگ میں ڈالنے کی کوشش کریں، صرف وہی کتابیں لے جائیں ،جو متعلقہ دن پڑھائی جائیں گی۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ سکول بیگ جسم کے ساتھ لگا ہوا ہو اورزیادہ بڑے سائز کا نہ ہو، جبکہ اسے اٹھاتے ہوئے پشت کے بیچ میں یکساں طور پر متوازن وزن ڈالیں۔
بھاری سکول بیگ کو اٹھانے کیلئے طلباکندھے کے دونوں پٹے استعمال کریں۔والدین کو چاہیے کہ سکول بیگ خریدتے وقت پہیوں والے بیگ کو ترجیح دیں، تاکہ بچوں کو کم وزن اٹھانا پڑے۔

Leave a reply