30ہزاراسکالرشپ کم ہیں اس سےکہیں زیادہ ہونی چاہئیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
21

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ 30ہزاراسکالرشپ کم ہیں اس سےکہیں زیادہ ہونی چاہئیں۔
سیالکوٹ میں ہونہاراسکالرشپ پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہناتھاکہ جومعیشت ڈوب رہی تھی وہ مستحکم ہورہی ہے،تھوڑی سی سپورٹ ملےتوبچیاں بہت کامیابی حاصل کرسکتی ہیں،ایک بھی اسکالرشپ کسی سفارش پرنہیں دی گئی،30ہزاراسکالرشپ کم ہیں اس سےکہیں زیادہ ہونی چاہئیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اسکالرشپ دیتےہوئےکسی سےنہیں پوچھاکس جماعت سےہو،آپ جس جماعت سےبھی ہومیری ذمہ داری ہو،ماں باپ کی دعائیں انسان کی تقدیربدل سکتی ہیں، والدین کابوجھ کم کرکےمیں اٹھاؤں گی،اسکالرشپ کےبعدلیپ ٹاپس کی پہلی کھیپ آگئی ہے،جن بچوں کے 65فیصد سے زائد نمبرز ہیں سب کولیپ ٹاپس ملیں گے۔جلدایک لاکھ الیکٹرک بائیکس نوجوانوں کودوں گی،تھوڑی سی سپورٹ ملےتوبچیاں بہت کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب پولیس سمیت کسی بھی محکمےمیں ایک بھی بھرتی سفارش پرنہیں کی،پنجاب کی حکومت آپ کی ہےآپ کےمیرٹ کواون کریگی،یہ نہیں کہتی باہرنکلو،پولیس اوررینجرزوالوں کو پتھر مارو،سب پولیس والےایک جیسےنہیں بہت اچھےافسربھی ہیں،وفاق پرحملہ ہواتو4رینجرزوالوں کی جان گئی،پولیس والوں نےبتایاکیلوں والےڈنڈوں سےماراگیاہے،کوئی قوم اپنےسیکیورٹی اداروں کےساتھ ایساکرتی ہے؟
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ والدہ کینسرمیں مبتلاتھیں مجھےملنےکی اجازت نہیں تھی،اپنےمخالفین کاشکریہ جنہوں نےمجھےان مشکلات میں ڈالا،4سال کہتےرہےچورچور،لوٹ گئے،کھاگئے،ایک پائی کی چوری ثابت نہیں کرسکے،ڈنڈےاٹھانےکاوہی کہتےجن کی کارکردگی صفرہے،بہت سےلوگ نوجوانوں کےٹھیکیداربنےہوئےہیں،جب سےوزیراعلیٰ بنی ہوں کےپی سےپنجاب پرکئی حملےہوئے،سب کام چھوڑکراپنےصوبےکی حفاظت کی،دہشت گردی کےناسورکوختم کیاتھاوہ واپس آچکی،ان کی ساری توجہ اسی پرہےآگ کیسےلگانی ہے،190ملین پاؤنڈکیس کافیصلہ آناہے،کسی کاذاتی پیسہ تھاتوکابینہ میں بندلفافہ کیوں آیا؟غبن اورگھپلاکیاگیاہےاس کاجواب دو،پچھلے5سال ایسالگتاتھاپنجاب لاوارث ہے۔

Leave a reply