شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری:چیمپئنزٹرافی کی ٹکٹوں کی قیمت اورفروخت کی تاریخ سامنےآگئی

0
56

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی ٹکٹوں کی قیمت اور فروخت کی تاریخ سامنےآگئی۔
انتظارکی گھڑیاں ختم ہونےکوہیں آئی سی سی کےمیگاایونٹ چیمپئنزٹرافی کی ٹکٹوں کی قیمت اورفروخت کی تاریخ بھی سامنےآگئی۔آئی سی سی کےاس ایونٹ کےکچھ میچ پاکستان میں جبکہ کچھ دبئی میں ہونگے۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہےجبکہ میگاایونٹ کےلئےویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے۔
پاکستان میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی کے میچز کیلئے کم از کم ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے جبکہ مہنگا ترین وی وی آئی پی ٹکٹ 25 ہزار روپے کاہوسکتا ہے۔
اسی طرح پی سی بی حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد دبئی میں شیڈول بھارت کے میچز پر ٹکٹس ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت پاکستانی روپے میں رکھی جائیں گی۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیموں کےکپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں شیڈول رکھنے پر بھی مشاورت جاری ہے۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔

Leave a reply