ملک کوفسادنہیں ترقی چاہیے،بدتہذیب نہیں تہذیب یافتہ قوم چاہیے،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
7

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ ملک کوفسادنہیں ترقی چاہیے،ملک کوبدتہذیب نہیں تہذیب یافتہ قوم چاہیے۔

یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہاراسکالرشپ پروگرام کےتحت چیک تقسیم کرنےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ آپ سب کوہونہاراسکالرشپ جیتنےپرمبارکباددیتی ہوں،جتنےآپ کےماں باپ خوش ہیں میں اس سےزیادہ خوش ہوں،ہونہاراسکالرشپ پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑاپروگرام ہے،مجھےمعلوم تھاپنجاب میں ہونہاربچوں کی کمی نہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اوکاڑہ چھوٹانہیں خوبصورت اورمیرےدل کےقریب ہے،آج آپ سےدل کی باتیں کرنےآئی ہوں،کبھی کبھی وزیرتعلیم پنجاب کوڈانٹ بھی دیتی ہوں،مجھےنہیں پتہ تھاآپ لوگ اس محبت اورپیارسےاستقبال کروگے،لیپ ٹاپ کی پہلی شپمنٹ آگئی ہےمیں خودآکرآپ کودوں گی، اگلےسال میں ایک لاکھ ای بائیکس طالبعلموں میں مفت تقسیم کروں گی۔
مریم نواز کاکہناتھاکہ ملک کوفسادنہیں ترقی چاہیے،ملک کوبدتہذیب نہیں تہذیب یافتہ قوم چاہیے،میرےلئےآسان ہےآپ کوکہوں جلاؤگھیراؤکرو،کیلوں والےڈنڈےاٹھالو،یہ ملک جیسابھی ہےاسےہم نےخراب نہیں کرنابلکہ سنوارناہے،کشتی الٹنےسےکئی پاکستانی جاں بحق ہوگئےیہ سن کربہت افسوس ہوا،ملک کونفرت نہیں اتحادچاہیےملک کوانتشارنہیں امن چاہیے،آج 190ملین پاؤنڈکافیصلہ آیا،خودپرچوری ثابت ہوئی۔
وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ تاریخ کاپہلاوزیراعظم ہےجورشوت لیتاتھا، پہلا وزیراعظم ہےجورشوت لینےپرنکالاگیا،لوگوں سےکہتاتھاگریبان سےپکڑ کر وزیراعظم ہاؤس سےباہرپھینک دو،القادریونیورسٹی کی زمین رشوت کےطورپرلی گئی،اب القادیونیورسٹی میں دینی اوردنیاوی تعلیم دونوں دی جائینگی،آپ لوگوں کوجادوتعویزنہیں سکھایاجائےگا۔

Leave a reply