اے آئی سمارٹ آئینہ متعارف، جو صحت کا تجزیہ کرسکتا ہے

0
22

دنیا کا پہلا سمارٹ آئینہ متعارف، جو صحت کا تجزیہ کرسکتا ہے۔ لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران فرانسیسی کمپنی وتھنگز Withings نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس، اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس آئینہ متعارف کرادیا۔
اومینا نامی یہ قدآدم آئینہ انسانی صحت کا تجزیہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ سمارٹ آئینہ انسانی صحت کے مختلف پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرتا ہے اور پھر ایک اے آئی وائس اسسٹنٹ فیڈ بیک فراہم کرتا ہے۔اگر صارف چاہے تو پھر وہ کسی ڈاکٹر سے آن لائن رابطہ کرکے مشاورت بھی کرسکتا ہے ۔یہ آئینہ اسے دیکھنے والےکا جسمانی وزن بھی بتا سکتا ہے اوردل کی صحت اور میٹابولک صحت کی جانچ کرسکتا ہے۔اسی طرح یہ سمارٹ واچ، بلڈ پریشر مانیٹر یا سمارٹ بیڈ کے ڈیٹا کو بھی اکٹھا کرکے صحت کے بارے میں بتا سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اے آئی وائس اسسٹنٹ سے رئیل ٹائم فیڈبیک کے علاوہ مختلف معاملات میں رہنمائی بھی فراہم کی جاسکتی ہے یا وہ صارف کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش بھی کرسکتا ہے،مگر ابھی یہ آئینہ فروخت کیلئے پیش نہیں کیا جا رہا ،بلکہ یہ فی الحال ایک کانسیپٹ ڈیوائس ہے۔
کمپنی کے مطابق ابھی اس پر کام کیا جا رہا ہے اور یہ کب تک مکمل طور پر تیار ہو جائے گا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔

Leave a reply