
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ 190ملین پاؤنڈکیس تاریخ کی سب سےبڑی چوری ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈریفرنس کی 100سےزائدسماعتیں ہوئیں،190ملین پاؤنڈریفرنس ایک سال میں مکمل ہوا،فیصلہ آنےکےبعدکل پی ٹی آئی والے رورہےتھے،بانی پی ٹی آئی کی کیبنٹ کےلوگوں سےبندلفافےمیں منظوری لی گئی،بندلفافہ اب توکھل گیااس وقت کیبنٹ کےسامنےکھولناتھا،اب توآپ کےسارےلفافےکھل گئےوہی کیسزچل رہےہیں۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ شہزاداکبراورفرح گوگی نےملکرڈیل کوانجام تک پہنچایا،شہزاداکبرکاایک کلپ بھی سامنےآیاتھالندن میں بریف کیس وصول کررہےتھے،اسلام آبادہائیکورٹ نےشہزاداکبرکوملک سےباہرجانےکی اجازت دی،شہبازگل اداروں کیخلاف سازشیں کررہاہے،190ملین پاؤنڈکیس تاریخ کی سب سےبڑی چوری ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ عمرایوب کہتےہیں کرپشن کاپوچھناہےتوحسن نوازسےپوچھیں،شہزاداکبرنےخوداوراین سی اےسےبھی تحقیقات کرائیں،این سی اےنےاکاؤنٹ تفصیلات چیک کرکےحسن نوازکوکلین چٹ دی،علیمہ خانم کہتی ہیں بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرینگے،سزاکیلئےتیارہیں،یہ کل سےکہہ رہےہیں اعلیٰ عدالت میں یہ کیس پہلی ہی پیشی پرختم ہوجائےگا۔انہیں کون بتارہاہےکہ اعلیٰ عدالتیں اس کیس کوختم کردینگی۔مجھےان کےبیان پرتشویش ہےاعلیٰ عدالتیں اس کانوٹس لیں۔
وزیراطلاعات کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نےحکومت میں ہوتےہوئےایک یونیورسٹی نہیں بنائی، القادر یونیورسٹی سےفائدہ لیناتھااس کےپیچھےچھپ کرپیسہ بٹورناتھا،این سی اےنےکہاکہ یہ پیسہ ریاست پاکستان کی ملکیت ہے،بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ نے190ملین پاؤنڈمیں ڈاکہ ڈالا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔