ن لیگ اورحکومتی اتحادیوں کامذاکرات میں بانی پی ٹی آئی پرعدم اعتماد

0
23

ن لیگ اورحکومتی اتحادیوں نےمذاکرات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعدم اعتمادکااظہارکیاہے۔
ذرائع کےمطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں اکثریت کی رائےہےکہ پی ٹی آئی کمیٹی بےوقعت ہے،بانی چکرکراناچاہتےہیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ ن لیگ نےتجویزدی ہےکمیشن کےمعاملےپرچیف جسٹس کوخط لکھناچاہیے،بانی پی ٹی آئی خط کوتسلیم کریں اوریقین دہانی کرائیں توپھرعمل کیاجائے،اگرخط پرسب کااتفاق ہوتوچیف جسٹس کوکمیشن تشکیل دینےکاکہاجائے ،نوازشریف کوبھی تجویزدی گئی توانہوں نےبھی اتفاق رائےکاکہاہے۔
واضح رہےکہ سپیکرقومی اسمبلی کی زیرصدارت حکومت اورپی ٹی آئی کےدرمیان مذاکرات کےتین دورہوچکےہیں۔جس میں مذاکرات کےآخری دورمیں پی ٹی آئی نے3صفحات پرمشتمل چارٹرآف ڈیمانڈمذاکراتی کمیٹی میں پیش کیا۔

Leave a reply