پی ٹی آئی ملک میں امن کیلئےمذاکرات کی راہ پرچل رہی ہے،بیرسٹرسیف

0
18

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نےکہاہےکہ پی ٹی آئی ملک میں امن کےلئے مذاکرات کی راہ پرچل رہی ہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ اطلاعات ہیں نوازشریف نےاپنی ٹیم کومذاکرات ناکام بنانےکامشن سونپ دیا،حکومتی مذاکراتی کمیٹی کوغیرمؤثربنانےکاکام شروع ہوچکا، ایسےعناصرسرگرم ہوچکےہیں جونہیں چاہتےسیاسی استحکام کی راہیں کھلیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی ملک میں امن کےلئےمذاکرات کی راہ پرچل رہی ہے،غیرمنتخب ٹولہ ناجائزاقتدارکوبچانےکےلئےمذاکرات ناکام بنانےکےمشن پرہے،حکومتی وزراحلف کاپاس رکھتے ہوئے ملاقات کےمعاملےپرسیاست نہ کریں۔

Leave a reply