گوادرپورٹ کو ناکام بنانے کیلئے محاذ آرائی ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں ،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کے لیے قتل و غارت اور محاذ آرائی ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہوا،اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا،غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ فتنہ الخوارج کے خلاف کاوشیں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کے جوان ہمارے مستقبل اور امن کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم کو ان قربانیوں پر احسان مند ہونا چاہیے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر ائیرپورٹ کا فعال ہونا ہے خوش آئند ہے، اس منصوبے پر چین نے 230 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کے لیے قتل و غارت گری اور محاذ آرائی ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ہم پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک کےنامزدبینکوں نےحج درخواستیں وصول کرناشروع کردیں
نومبر 18, 2024 -
ٹربیونلز کا معاملہ:سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات جاری
جولائی 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔