رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ میں دیگرممالک کی نسبت کمی،ورلڈبینک رپورٹ

0
27

رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ خطےکےدیگرممالک کی نسبت کم رہےگی،ورلڈبینک کی جانب سےعالمی اقتصادی امکانات پررپورٹ 2025 جاری کردی ۔
ورلڈبینک کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں رواں سال جی ڈی پی گروتھ 2.8فیصدرہنےکی پیش گوئی ہے،عالمی بینک نےجون2024 کےمقابلے 0.5فیصدبہتری ظاہرکردی،آئی ایم ایف 3فیصداورحکومت کا3.6فیصدمعاشی شرح نموکاتخمینہ ہے،اگلےمالی سال پاکستان3.2فیصدکی شرح سےترقی کرےگا۔
دستاویزکےمطابق پاکستان میں خطےکےمقابلےسب سےکم شرح نمورہنےکی پیش گوئی ہے، بھارت 6.7 فیصد،بھوٹان7.2فیصد،مالدیپ میں4.7فیصد گروتھ کاامکان ہے،نیپال5.1فیصد،بنگلہ دیش4.1فیصد،سری لنکامیں 3.5فیصدگروتھ متوقع ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان میں عام انتخابات کےبعدسیاسی عدم استحکام میں کمی ہوئی ہے،پاکستان میں زرعی شعبہ اورصنعتی شعبہ کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے،مستحکم کرنسی اور مہنگائی کنٹرول کرنےسےمیکراکنامک استحکام نظرآیاہے۔

Leave a reply