
پاکستان میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا اندیشہ ،محکمہ موسمیات نے ملک میں ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں خاطر خوا بارشیں ریکارڈ نہیں کی گئیں، معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ یکم ستمبر سے 15 جنوری 2024 کے درمیان معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
دستاویز کے مطابق سندھ میں 52، بلوچستان میں 45 اور پنجاب میں 42 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں، جبکہ پوٹھوہار میں ہلکی خشک سالی کی صورتحال دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارانی علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ناکافی بارشوں کے باعث خشک سالی کا اندیشہ ہے، جبکہ بلوچستان میں اورماڑا خاران تربت، کیچ اور پنجگور سمیت مختلف شہروں میں ہلکی خشک سالی نمودارہوچکی ہے۔یہی وجہ ہے کہ موسمیات نے آنیوالے دنوں میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال سے ملک بھر میں خشک سالی کے اثرات شدت اختیار کر سکتے ہیں، جس کا کسانوں اور دیگر شعبوں پر براہ راست اثر پڑ سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔