جاپان میں 26 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت

0
4

جاپان میں 26 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ دریافت،جاپان ماہرین نے بحرالکاہل کی تہہ میں نایاب زمینی معدنیات کے ایک بے مثال ذخیرے کو دریافت کر لیا، جسے ماہرین جاپان کی معیشت اور عالمی سپلائی چین کیلئے ایک اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں۔
یہ ذخائر ٹوکیو سے تقریباً 1200 میل کے فاصلے پر منامی توری شیما جزیرے کے قریب دریافت ہوئے ہیں اور ان کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 26 بلین ڈالرلگایا گیا ہے۔230 ملین ٹن وزنی نایاب زمینی عناصر پر مشتمل یہ ذخائر، جن میں کوبالٹ اور نکل جیسے قیمتی معدنیات شامل ہیں، الیکٹرک وہیکل (EV) بیٹریوں اور جدید ٹیکنالوجیز کی تیاری کیلئے انتہائی اہم دھاتیں ہیں۔
یہ دریافت نیپون فاؤنڈیشن اور ٹوکیو یونیورسٹی کے مشترکہ تعاون سے ممکن ہوئی، جہاں جدید ترین زیر سمندر گاڑیوں کی مدد سے سمندر کی گہرائیوں میں یہ قیمتی ذخائر تلاش کیے گئے۔یہ ذخائر 5700 میٹر کی گہرائی میں سمندر کی تہہ میں موجود ہیں، جو جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دریافت کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق یہ دریافت نا صرف جاپان بلکہ دنیا بھر کیلئے معدنیات کی سپلائی میں ایک نئی جہت فراہم کرے گی اور جدید صنعتوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

Leave a reply