26ویں ترمیم پارلیمنٹ کےسواکوئی ختم نہیں کرسکتا،بلاول بھٹو

0
16

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ 26ویں ترمیم پارلیمنٹ کےسواکوئی ختم نہیں کرسکتا۔
اپنےایک بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ پیکاایکٹ پرمیڈیااورڈیجیٹل میڈیا نمائندوں سےمشاورت ہوتی توبہترہوتا،حکومت کوکوئی بھی قدم اٹھانےسےپہلےاتفاق رائے پیدا کرنا چاہئے ،26ویں ترمیم پارلیمنٹ کےسواکوئی ختم نہیں کرسکتا،کوئی اورادارہ چھبیسویں ترمیم ختم کریگاتوکوئی نہیں مانےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بینچ آئینی ہویاسپریم کورٹ کاآئین وقانون مانناہوگا،چیف جسٹس کےراستےمیں مشکلات نہیں آسانیاں پیداکرنی چاہئیں،پی پی کبھی بھی ایٹمی اثاثوں اورنیوکلیئرپروگرام پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔

Leave a reply