
طلبا کیلئے بڑی خوشخبری،بھاری بستوں سے چھٹکارا مل گیا۔ پرائمری تک کے طلبا و طالبات اب کتابیں سکول میں ہی رکھیں گے۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کا بوجھ کم کرنے کیلئے آئندہ تعلیمی سال سے بستوں سے چھٹکارا دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے صدر مملکت کے مشیر ڈاکٹر عاصم حسین کے گورنمنٹ گرلز سکول اسلام آباد کے دورے پر بریفنگ میں کہا ہےکہ اب طلبا بستہ سکول میں ہی رکھیں گے، انہیں صرف ایک کتاب اور کاپی گھر کے کام کیلئے لے جانے کی اجازت ہو گی۔
وفاقی سیکرٹری تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے کہا کہ مستقبل میں ان بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا بھی ارادہ ہے، تاکہ درسی کتب بھی کمپیوٹر سے پڑھ لیا کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 240 پرائمری سکولوں کے 65 ہزار بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، حکومت کے اس اقدام سے 25 فیصد انرولمنٹ بڑھی ہے، سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعداد ختم ہو گئی ہے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نگراں حکومت نےقانون کےمطابق چیئرمین نادراکوتعینات کیا،عدالت
فروری 20, 2025 -
قیمت میں اضافہ:سوناتاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا
اگست 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔