انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی ۔
میگاایونٹ کی جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔ پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں پندرہ سو روپے سےدستیاب ہونگی۔ دبئی میں انڈیا کے میچوں کے ٹکٹس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔ شائقین خود کو رجسٹر کرالیں فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے۔
چیف کمرشل آفیسر آئی سی سی انوراگ داھیاکاکہناتھاکہ پاکستان کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد یادگار لمحہ ہے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹرسمیراحمد سیدکاکہناتھاکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شائقین کو بہترین کرکٹ کے ناقابل فراموش لمحات فراہم کرے گی۔نئے اپ گریڈ سٹیڈیمز میں شائقین کھیل کے خوبصورت لمحات سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں گے۔ والدین کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کھیل سے روشناس کرائیں اور اس کھیل سے انکی محبت میں اضافہ ہو۔
واضح رہےکہ ایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔
سہ ملکی سیریز:نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ترکش سفیر کی وفد کے ہمراہ جاتی امرا آمد
مارچ 25, 2024 -
فخرپاکستان ارشدندیم پرانعامات کی برسات کاسلسلہ جاری
اگست 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔