پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کے گزشتہ چھ ماہ میں 8 بین الاقوامی روٹس بحال

0
45

پاکستانی فضائی مسافروں کیلئے خوشخبری،گزشتہ 6 ماہ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال ہوگئے۔
پی آئی اے کے 7 روٹس پر طیاروں کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کیا گیا تھا،جن میں اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی۔ اسلام آباد سے پیرس کے روٹ کو 4 سال 5 ماہ بعد بحال کیا گیا۔ اسلام آباد سے پیرس کیلئے دوطرفہ پروازوں کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔
تربت سے شارجہ کیلئے فلائٹ آپریشن 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔ تربت سے شارجہ دو طرفہ پروازوں کیلئے اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔تربت سے العین روٹ کو 5 ماہ بعد بحال کروایا گیا، جبکہ تربت سے العین دوطرفہ پروازوں کیلئے اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔
گوادر سے مسقط کا روٹ بھی 13 مہینوں بعد بحال ہوگیا۔ گودر سے مسقط کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کیلئے بھی اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔کوئٹہ سے جدہ کے روٹ کو 3سال 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔ کوئٹہ سے جدہ دو طرفہ پروازوں کیلئے اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے اور فیصل آباد سے جدہ کا روٹ بھی 3 سال 4 ماہ کے بعد بحال کیا گیا۔
فیصل آباد جدہ روٹ پر دوطرفہ پروازوں کیلئے اے تھری ٹونٹی کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔فیصل آباد سے مدینہ کے روٹ کو 3سال 4مہینوں کے بعد بحال کروایا گیا۔ فیصل آباد سے مدینہ کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کیلئے اے تھری ٹونٹی طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔
لاہور سے کویت کے روٹ پر 7ماہ بعد پروازیں بحال ہوچکی ہیں اور لاہور سے کویت کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کیلئے اے تھری ٹونٹی طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

Leave a reply